تہران ، 3 فرورى (يو اين آئى) جنوبى ايران ميں کل رات زلزلہ کا زبردست جھٹکا محسوس کيا گيا۔محکمہ موسميات کے حوالے سے سرکارى ٹيلى ويژن نے بتايا کہ ريکٹر اسکيل پر اس کى شدت 5.5 تھى۔ زلزلہ کا مرکز دارالحکومت
تہران سے تقريباً 1200 کلوميٹر دور گہران کے قريب تھا۔
زلزلہ سے اب تک کسى کے زخمى ہونے کى اطلاع نہيں ملى ہے۔ ليکن بہت سى عمارتوں کو نقصان پہونچا ہے اور زلزلہ سے متاثرہ علاقے ميں موبائل نيٹ ورک برى طرح متاثر ہوا ہے۔